دمشق: شمال مغربی شام میں روسی قیادت والے فوجی اتحاد کے فضائی حملہ میںایک پورا خاندان سمیت18افراد ہلاک ہو گئے جبکہ علاقے سے باغیوں کا صفایہ کرنے کے لیے کی گئی ایک بڑی حکومتی کارروائی میں لاکھوں افراد نقل مکانی کر کے ترکی سے متصل سرحد کوچ کر گئے۔

موصول اطلاع کے مطابق حکومت کے زیر کنٹرول حلب کے ایک گاؤں کفر طال میں ہوئے فضائی حملہ میں ایک ہی کنبہ کے 8افراد ،جن میں6بچے شامل ہیں،ہلاک ہو گئے جبکہ جنوب مشرقی صوبہ ادلب میں چار شہری ہلاک ہوئے۔

جس کنبہ کے8افراد اس بمباری میں ہلاک ہوئے اس کے زندہ بچ جانے والے رشتہ دار 71سالہ ابو یاسر نے زارو قطار روتے ہوئے کہا کہ میرے کنبہ کا کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔ اور خدا تمام ظالموں سے انتقام لے ۔

دیہی علاقوں پرروسی و شامی حکومت کے جنگی طیاروں کے ایک اور فضائی حملہ میں کم ا ز کم8دیگر شہری مارے گئے۔

یہ حملہ دسمبر میں شروع ہوئی ایرانی ملیشیا کی مدد سے روسی قیادت والی فوجی کارروائی کے دوران کیاگیا اب تک کا سب سے سخت حملہ ہے۔ اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں نے بتایا کہ ان حملوں میں درجنوں شہر کھنڈر بن گئے اور متعدد اسپتال و اسکول تباہ ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *