Saudi crown prince starts official visit to Indiaتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان(ایم بی ایس) کا ہندوستان کے نئی دہلی کے راسٹرپتی بھون میں استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد کا یہ باقاعدہ دوسرا سرکاری دورہ ہے اس سے قبل انہوں نے فروری 2019 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ایم بی ایس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہندوستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ ہندوستان اور جزیرہ نما عرب کے درمیان ہزار سال پرانے تعلقات ہیں۔ ولی عہد نے تقریب استقبالیہ کے دوران کہا کہ ہمارے درمیان رشتہ ہمارے ڈی این اے میں ہے۔ ہندوستان ہمارا دوست ہے، اس نے گزشتہ 70 سالوں میں سعودی عرب کی تعمیر میں ہماری مدد کی ہے۔

ہندوستان میں سعودی عرب کے بہت سارے کام ہیں، جو ترقی میں مدد دے رہے ہیں۔ یہ دورہ یہاں ہندوستان میں کیے گئے سعودی کاموں کو اجاگر کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہمارے تعلقات برقرار رہیں گے اور دونوں ممالک کی خاطران تعلقات کو مزید مستحکم اور بہتر بنایا جائے گا اور مجھے یقین ہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کے ساتھ ایسا ہو گا۔سعودی عرب اور یورپی یونین نے ہفتے کے روز ایک میگا انڈیا۔مڈل ایسٹ۔یورپ شپنگ اور ریلوے رابطہ راہداری شروع کرنے کے لیے ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان ہفتہ اواخر میں 18 ویں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو دہلی کے پالم ایئربیس پہنچے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *