US State Secretary Blinken expresses 'deep sadness' over Morocco earthquakeتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اتوار کے روز وزیر خارجہ ناصر بوریطہ اور مراکش کے عوام سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے بوریطہ کو ٹیلی فون کر کے اپنے غم اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح امریکہ ضرورت کے وقت زلزلہ زدہ ملک کی بہترین مدد کر سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے سرکاری ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ نے بوریطہ کو ٹیلی فونی گفتگو میں اس پہلو پر تبادلہ خیال کیا کہ امریکہ اس سا نحہ عظیم پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مراکش کی حکومت کی بہترین مدد کیسے کر سکتا ہے۔

دریں اثنا مراکش کے سرکاری ٹی وی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ملک کے بادشاہ محمد ششم نے تباہ کن زلزلے کے بعد امداد بھیجنے پر اسپین، قطر، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات سے اظہار تشکرکیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *