Saudi Foreign Minister discusses Iran nuclear deal with US envoyتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی راب میلے سے ملاقات کی ہے اوران سے تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میںطے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق مذاکرات پرتبادلہ خیال کیا ہے۔شہزادہ فیصل اورمیلے کے درمیان قطرمیں دوحہ فورم کے موقع پر ہفتے کے روزملاقات میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے علاوہ بین الاقوامی معاہدوں میں ایران کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کومربوط بنانے پربات چیت کی ہے۔

شہزادہ فیصل اورراب میلے نے ایران کو دہشت گرد ملیشیاو¿ں کی حمایت سے دستبردار کرانے کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی گفتگو کی ہے تاکہ ان سے مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کی سلامتی اور استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹا جاسکے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز شہزادہ فیصل نے فرانسیسی وزیرخارجہژاں وائی ویس لودریان سے بھی ٹیلی فون پردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات پرگفتگو کی ہے۔رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ دونوں وزرا نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور میں دو طرفہ ہم آہنگی بڑھانے کے ذرائع پرتبادلہ خیال کیا ہے۔اس کا بنیادی مقصد مشرقِ اوسط میں سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *