نئی دہلی :سال 2018میں ریلیز ہوئی فلم’ زیرو‘ کی ناکامی کے بعد سے اداکار شاہ رخ خان فلمی پردے سے دوری بنائے ہوئے ہیں تاہم ان کے مداحوں کو ان کی اگلی فلم کے اعلان کا انتظار ہے۔
حال ہی میں شاہ رخ خان نے ایک فین کلب کے ساتھ بات چیت میں کئی سارے سوالوں کے جواب دیئے ۔ انہیں سالوں میں سے ایک سوال یہ بھی تھا کہ حال میں ریلیز ہوئی ان کی پسندیدہ فلم کون سی ہے؟ جسکے جواب میں شاہ رخ خا ن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ’ جس فلم نے انہیں حال ہی میں بہت متاثر کیا ہے وہ ہے ’ بونگ جون ہو کی فلم ’ پیراسائٹ۔
خیا ل رہے کہ اس ساؤتھ کورین فلم نے گزشتہ دنوں چار آسکر آیوارڈ جیتے، جس میں بہترین فیکچر، بہترن ڈائریکٹر، بہترین آورجنل اسکرین پلے اور بیسٹ انٹر نیشنل فلم جیسی کٹگری شامل تھی۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ’ وہ حالانکہ اسے اب تک کی سب سے بہترین فلم نہیں کہہ سکتے ہیں کیونکہ وہ جگہیں انہوںنے فلم شعلے اور ڈرٹی ہیری جیسی فلموں کے لئے ریزروکر رکھی ہے۔ اداکار شاہ رخ خان آگے کہا کہ’ وہ ان فلموں سے کافی متاثر ہوئے تھے۔
شاہ رخ نے دیگر فلموں کے بارے میں کہا کہ ’ انہیں ہالی ووڈ فلم ’ جوکر‘ بھی بہت پسند آئی ہے۔ فلم ’ جوکر‘ جو ڈارک کامیک پر مبنی ہے نے بھی گزشتہ دنوں آسکر ایوارڈ جیتا ہے۔
شاہ رخ حان ان دنوں پردے کے پیچھے سے کافی سرگرم ہیں ، وہ فلموں اور ویب سریز کا پروڈکشن کر رہے ہیں اور دیگر کام میں کافی مشغول ہیں ، لیکن جہاں تک بات ہے کیمرے کے سامنے آکر مرکزی کردار کو ادا کرنے کی تو فی الحال وہ اس سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ اب دیکھنا کہ وہ کب بڑے پردے پر واپسی کرتے ہیں۔