نئی دہلی: ٹی وی ریئلٹی شوبگ باس سیزن 4 کی فاتح اورچھوٹے پردے کی معروف اداکارہ شویتا تیواری ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

Shweta Tiwari reflects on breakdown of second marriage: ‘My family only asked how I was doing once in 5 years’

گزشتہ کچھ دنوں سے یہ خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں کہ شویتا نے اپنے دوسرے شوہر ابھینو کوہلی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے رشتہ منقطع کرکے الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل شویتا نے سال 2007میں راجہ چودھری سے ساتھ شادی کی تھی اور یہ شادی جلد ہی ٹوٹ گئی تھی۔

Shweta Tiwari reflects on breakdown of second marriage: ‘My family only asked how I was doing once in 5 years’

اب شویتا تیواری نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ کیسے میں نے ان مشکل بھرے دنوں میں خود کو سنھالا ہے۔ شویتا نے آگے کہا کہ ’ میری بیٹی پلک ان دنوں میں میرا بہت خیال رکھا ، جب کہ میری فیملی نے 5سالوں میں بس ایک ہی بار میرے حالات کے بارے میں جانا اور پوچھا ہے۔

Shweta Tiwari reflects on breakdown of second marriage: ‘My family only asked how I was doing once in 5 years’

شویتا تیواری نے مزید کہا کہ ’ لوگوں کے لئے یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ لڑکی نے ہی کچھ کیاہوگا یا پھر اس میں ہی کوئی کمی ہوگی جو دوسری شادی بھی برقرارنہیں رہ سکی۔

Shweta Tiwari reflects on breakdown of second marriage: ‘My family only asked how I was doing once in 5 years’

اداکارہ نے کہا کہ جب میرا کیرئر بلندیوں پر تھا تب میں نے شادی کی تھی ،لوگوں نے تب کہا تھا کہ میرا کیرئر ختم ہو چکا ہے ،لیکن میں نے کبھی لوگوں کی سوچ کو خود پر غالب نہیں ہونے دیا ۔ شویتا نے انٹرویو میں کہا کہ ’ جب انہیں کنبہ کی ضرروت تھی اور انہیں ان کا سپورٹ نہیں ملا تب وہ بری طرح ٹوٹ گئی تھیں ،لیکن اپنے بچوں کی وجہ سے انہوں نے خود کو سنبھالا ۔

Shweta Tiwari reflects on breakdown of second marriage: ‘My family only asked how I was doing once in 5 years’

انہوںنے کہا کہ میں ماں ہوں اور مجھے اپنے بیٹے اور بیٹی کو بڑا کرنا ہے ، مجھے گھر چلانا ہے اس لئے میں کمزور نہیں پڑسکتی ، میری بیٹی پلک نے میری ماں بن کر میرا خیال رکھا ہے۔ خیال رہے کہ شویتا تیواری ان دنوں ٹی وی’ میرے ڈیڈ کی دلہن ‘ میں نظر آرہی ہیں۔

Shweta Tiwari reflects on breakdown of second marriage: ‘My family only asked how I was doing once in 5 years’

(تصویریں انسٹا گرام)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *