Soccer-Arab world rejoices as Morocco reaches World Cup quarter-finalتصویر سوشل میڈیا

قطر (اے یوایس)فیفا ورلڈ کپ کے سپر 16 مقابلوں میں جہاں ایک طرف کروشیا اور برزیل نے بالترتیب جاپان اور جنوبی کوریا کو شکست دے کر ایشیائی ٹیموں کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا وہیں دوسری طرف مراکش نے کانٹے کے مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسپین کو 3-0سے شکست دے کر عرب دنیا میں خوشی و انبساط کی لہر دوڑا دی۔فاضل وقت میں بھی بغیر گول سے برابر رہنے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اسپین کی جانب سے کوئی پنالٹی کامیاب نہیں ہو سکی جبکہ مراکش کی طرف سے تین پنالٹیاں گول میںتبدیل ہوئیں۔قطر کے امیرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے لیے مراکش کا جھنڈا تھامے بہ نفس نفیس موجود تھے اور جیت کے بعد انگوٹھا بلند کر کے خوشی کا اظہار کیا اور میچ ختم ہوتے ہی عرب رہنماؤں کی جانب سے فوری طور پر مبارکبادیں بھیجی گئیں۔

عراقی شیعہ عالم مقتدیٰ الصدر، دوبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم، لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی اور لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبة نے مراکش کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اردن کے ایک حزم الفیض نے، جو عمان کے وسط میں دوستوں کے ساتھ اپنی گاڑی کا ہارن بجا کر جیت کا جشن منا رہے تھے،کہا کہ یہ صرف مراکش کی ہی نہیں بلکہ تمام عربوں کی جیت ہے۔ اور خوشی اس لیے اور بھی زیادہ ہے کیونکہ یہ جیت عرب سرزمین پر حاصل ہوئی ہے۔ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں کھیل دیکھنے والے ایک فلسطینی حسن سلیم نے کہا،کہ آج مراکش نے تمام عربوں کو فتح عطا کی۔ قبل ازیںکروشیا نے سخت مقابلہ میں جاپان کی ٹیم کو پینالٹی شوٹ آو¿ٹ میں ہرا دیا جبکہ برازیل نے ایک آسان اور ایک طرفہ میچ میں جنوبی کوریا کی ٹیم کو ایک کے مقابلہ میں چار گول سے شکست دی اور یہ چاروں گول برازیل نے پہلے ہاف میں کئے۔

دونوں ایشیائی ٹیموں کی شکست کے بعد فیفا ورلڈکپ کے کواٹر فائنل میں اب کوئی بھی ایشیائی ٹیم نہیں ہے۔پانچ بار کے چیمپئن برازیل نے منگل کو قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے نام کے مطابق کھیل پیش کیا۔ برازیل نے ا سٹیڈیم 974 میں اپنے راؤنڈ آف 16 کے مقابلے میں جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلہ چار گولوں سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں اس کا مقابلہ 2018 کی رنرز اپ کروشیا کے ساتھ ہوگا جس نے جاپان کو پنالٹی شوٹ آوٹ میں ہرا دیا۔برازیل کی جانب سے پہلا گول اس کے وینیکس جونئیر، دوسرا نیمار، تیسرا رچلسن اور چوتھا و آخری گول لوکاس نے کیا۔2018 ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا نے سپر- 16 کے سنسنی خیز مقابلے میں جاپان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-1 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔جاپان کی جانب سے پہلا گول ڈائیزن مائیڈا نے 43 ویں منٹ میں کیا جبکہ شوٹ آؤٹ میں جاپان کی جانب سے صرف تاکوما اسانو گول کر سکے۔

جاپان نے پہلی مرتبہ بڑھت حاصل کی تھی لیکن وہ اسے برقرار نہیں رکھ پائے۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کروشیا کی جانب سے پہلا گول ایوان پیرسک نے 55ویں منٹ میں کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس کے بعد جب دونوں ٹیمیں کوئی اور گول کرنے میں ناکام رہیں تو پینالٹی شوٹ آوٹ میں فیصلہ ہوا جس میں کروشیا کی جانب سے نکولا ولاسک، مارسیلو بروزووچ اور ماریو پاسالک نے گول کیے۔مائیڈا نے جاپان کو ابتدائی برتری دلائی، لیکن پیرسک کے ایک گول سے میچ برابر ہوگیا۔ جاپان نے جارحانہ کھیل جاری رکھا تاہم مقررہ وقت اور 30 منٹ کے اضافی وقت میں کوئی گول نہ ہونے کے بعد میچ شوٹ آؤٹ میں چلا گیا جہاں کروشیا کا تجربہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا۔ پنالٹی شوٹ آ¶ٹ میں کروشیا کے تین کھلاڑی گول کرنے میں کامیاب رہے، اور ان کے گول کیپر ڈومینک لیوکوک نے تین گول روک کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *