Sylvester Stallone responds to Jennifer Flavin divorce denying he “wasted” marital assetsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن : امریکی فلم اسٹار سلویسٹر اسٹیلون نے الگ ہوجانے والی اپنی بیوی جینیفر فلاوین کے اس الزام کی تردید کی کہ انہوں نے قصداً فضول خرچی اور جمع پونجی گھٹا کرا زدواجی اثاثے ضائع کیے جس سے ان کی شادی شدہ زندگی پر منفی اقتصادی اثرات مرتب ہوئے۔کہا جاتا ہے کہ اصل معاملہ کتے کی خریداری کا تھا۔اطلاعات کے مطابق اسٹیلون اور ان کی اہلیہ فلاوین کے درمیان ایک کتے کو لے کر لڑائی ہوئی تھی۔ دونوں کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ بات طلاق تک جا پہنچی۔

بتایا جا رہا ہے کہ سلویسٹر اپنے گھر میں روٹویلر نسل کا نیا کتا رکھنا چاہتے تھے لیکن جینیفر اس کے لیے تیار نہیں تھیں۔ اس بات کو لے کر دونوں کے درمیان کافی جھگڑا ہوا جو بہت بڑھ گیا۔ لڑائی کے باوجود، اسٹیلون گھر میں روٹ ویلر نسل کا کتا لے آیا، جس سے بیوی کو مزید غصہ آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اداکار کے پاس پہلے سے ہی کئی پالتو کتے ہیں لیکن اس بار لڑائی بڑھ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ طلاق کی خبر سن کر خود اسٹیلون بھی حیران رہ گئے تھے۔واضح ہو کہ اس سال مئی کے مہینے میں دونوں نے اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس دوران اداکار نے اپنی اہلیہ کے لیے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بھی لکھی۔ اداکار نے لکھا، ‘شادی کی 25ویں سالگرہ مبارک ہو۔ میرے پاس یہ بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں کہ یہ ناقابل یقین حد تک بے لوث سرشار، صبر کرنے والی عورت ہماری زندگی میں ہمارے لیے کیا معنی رکھتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ 25 سال اورایسے ہی گزر جائیں۔ آپ کا شکریہ سویٹ ہاٹ.’ اب چار ماہ بعد ان کی طلاق کی خبر نے ان کے
مداحوں کو مایوس کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *