Taliban are part of the solution to the Afghanistan’s crisis : Iranتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے افغانستان کی سلامتی اور علاقائی یکجہتی کے عزم اور وہاں ایک مخلوط حکومت کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اگرچہ یہ درست ہے کہ طالبان پورے افغانستان پر حکمراں نہیں ہیں لیکن بہر حال وہ بھی ملک کے بحران کے حل کا ایک جزو ہیں۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی نے ایران کے خارجہ ترجمان سعید خطیب زادے کے حوالے سے کہا کہ ایران اعلیٰ سلامتی و سیاسی سطح پر افغانستان کی صورت حال پر نظر رکھے ہے اور تمام افغان گروپوں سے گفت و شنید میں مصروف ہے۔

خطیب زادے نے کہا کہ یہ نہایت ضروری ہے کہ افغانستان کی علاقائی یکجہتی اور گذشتہ دو عشروں کے دوران اس کی کامیابیوں کا تحفظ کیا جائے۔ ایجنسی نے ان کے حوالے سے یہ بی کہا کہ مزید برآں مستند بین افغان مذاکرات ہی واحد پائیدار حل ہیں۔ اور مذاکرات کرانے کے لیے ہم ثالثی کرنے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران سقوط افغانستان اور وہاں اس کے بعد کے حالات پر فوری طور پر کوئی پیش گوئی کر نے یا کوئی تبصرہ کرنے میں عجلت سے کام نہیں لے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *