Taliban thanks India for life-saving medicinesتصویر سوشل میڈیا

کابل : طالبان نے ہندوستان سے 1.6 میٹرک ٹن طبی امداد کی پہلی کھیپ افغانستان پہنچنے کے بعد ہندوستان کی تعریف کر تے ہوئے حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت اہم ہیں۔ ہندوستان میں افغانستان کے سفیر فرید ماموندزئی نے کہا کہ یہ امداد اس مشکل وقت میں افغانستان کے کئی خاندانوں کی مدد کرے گی۔

ماموندزئی نے ٹویٹ کیا، تمام بچوں کو تھوڑی مدد کی ضرورت ہوتی ہے ۔طبی سامان کی پہلی کھیپ ہفتہ کی صبح ہندوستان سے کابل پہنچی۔ 1.6 میٹرک ٹن زندگی بچانے والی ادویات مشکل وقت میں کئی خاندانوں کی مدد ہو گی۔ ہندوستان کے لوگوں کا تحفہ۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے احسان کرنے والوں کے ساتھ جو مہربانی کرتے ہیں، اس کی تعریف نہیں کی جاتی۔ مہاتما وہ ہے جو اپنے ساتھ برا کرتے ہے اس کے ساتھ بھی اچھا کرے۔

اس مشکل وقت میں افغانستان کے بچوں کو طبی امداد فراہم کرنے پر ہندوستان کا شکریہ۔ ہند۔افغان دوستی زندہ باد۔امارت اسلامیہ افغانستان( آئی ای اے) کے نائب ترجمان احمد اللہ واثق نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہندوستان خطے کا ایک سرکردہ ملک ہے۔ افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات بہت اہم ہیں۔واضح ہو کہ ہندوستان کی طرف سے بھیجی گئی امداد زندگی بچانے والی ادویات پر مشتمل ہے، جنہیں اس طیارے سے ہی کابل بھیج دیا گیا تھا جو 10ہندوستانیوں اور94افغانوں کو کابل سے نئی دہلی لایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *