Tampa nonprofit rescues 60, including 5 surrogates in Ukraineتصویر سوشل میڈیا

قیف: (اے یو ایس ) ڈائنامو نامی منصوبے کی حامل تنظیم نے یوکرین میں جن لوگوں کو یوکرین کے اندر ہی اپنی محفوظ تنصیبات تک پہنچایا ہے، ان میں پانچ سروگیٹ مائیں بھی ہیں جو امریکی بچوں کو جنم دینے والی ہیں۔فلوریڈا میں قائم اس غیر منافع بخش امدادی تنظیم نے ان حاملہ خواتین کے ساتھ ان کے بچوں، افرادِ خانہ اور ایسے دیگر لوگوں کو دنیپرو، خارکیف، خرسون، نکولیف اور کاخووکا کے علاقوں سے کلب ڈائنامو نامی اپنی تنصیبات تک بحفاظت پہنچایا ہے۔ یہ تنصیبات اس سے پہلے بھی یوکرین جنگ کے اوائل میں لوگوں کے ملک سے باہر بھیجے جانے سے قبل پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہیں۔

اب ا سروگیٹ ماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچے کی پیدائیش تک یا یوکرین پر روس کے حملے اور یوکرین کی جوابی کارروائیوں سے دور محفوظ مقامات تک منتقلی سے پہلے کلب ڈائنامو میں قیام کر سکتی ہیں۔قانونی طور پر بچوں کو کسی اور کے لیے جنم دینے والی یہ خواتین جو اپنی کوکھ سے کسی کے بچے کو جنم دینے کے لیے معاوضہ حاصل کرتی ہیں، قانونی طور پر یوکرین چھوڑ کر نہیں جا سکتیں۔ان حاملہ خواتین کے ساتھ ساتھ پروجیکٹ ڈائنامو نے اس اختتامِ ہفتہ 40 بچوں اور 15 دیگر افراد کو دیگر جنگ زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات تک پہنچایا ہے۔

اس تنظیم کے شریک بانی برائن سٹرن نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کے یہ مشن کامیاب رہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب بلا امتیاز حملے درجنوں شہریوں کو ہلاک اور زخمی کیا جا رہا ہے، سویلینز کے بچاو¿ کی یہ کارروائیاں جن میں یہ سروگیٹ حاملہ خواتین بھی شامل ہیں نہ صرف لازم ہو گئی ہیں بلکہ خطرے کے ماحول میں بہت مشکل بھی ہیں۔ سروگیٹ ماو¿ں کی منتقلی، ڈائنامو منصوبے کا پانچواں کامیاب آپریشن ہے جس میں ان حاملہ خواتین کے علاوہ درجنوں نوزائیدہ سروگیٹ بچوں کو بھی امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں ان کے اصل جینیاتی والدین تک پہنچایا گیا ہے۔اب تک پراجیکٹ ڈائنامو 400 لوگوں کو جنگ زدہ اور روسی قبضے والے علاقوں سے ہمسایہ ممالک میں محفوظ مقامات تک منتقل کر چکا ہے۔ اب بھی 100 سے زیادہ سروگیٹ ماو¿ں نے جو ماریوپول سمیت یوکرین کے مختلف شہروں میں پھنس کر رہ گئی ہیں، ڈائنامو کو درخواست دی ہے کہ انہیں محفوظ مقامات تک پہنچایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *