دوحہ: سرکاری ذرائع کے مطابق قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں ورلڈ کپ میں حفاظتی بندوبست کی تیاریاں کرتے ہوئے پاکستان کے تین فائرمین ہلاک ہو گئے۔حکام نے بتایا کہآئندہ ماہ ہونے والے فتؓال ورلڈ کپ کے حوالے سے کثیر اقوامی سلامتی مشقیں کی جارہی تھیں جس میں کیمیاوی حملے کی شکل میں اچانک کوئی سانحہ، واردات یا حادثہ ہونے یا شرپسندوں کے ذریعہ مظاہرے کیے جانے جیسے واقعات سے نمٹنے کے قدامات کی تربیت دی جارہی تھی۔اس پروگرام میں یہ تینوں پاکستانی فائرمین بھی حصہ لے ررہے تھے۔
امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، سعودی عرب، ترکی اور فلسطینی علاقوں سمیت پندرہ غیر ملکی حکومتوں نے جمعرات کو ختم ہونے والی وطن مشق کے لیے سکیورٹی فورسز اور ماہرین بھیجے ہیں ۔اگرچہ حکومتی عہدیداروں نے تو کوئی تفصیل نہیں بتائی لیکن سوشل میڈیا پر ان تینوں فائرمین کے دوستوں نے جو ویڈیو اور پوسٹ ڈالی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تینوں دوحہ کی حماد بندرگاہ پر جو کرین گری اس کرین میں یہ تینوں سوار تھے ۔پوسٹس کے ساتھ پیش کی گئی تصاویر میں کرین کو ٹوٹا ہوا دکھایا گیا ہے ۔ترکی نے 20 نومبر تا 18 دسمبر ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران قطر کے سلامتی دستوں کو مزید تقویت دینے کے لیے تقریباً 3000 پولیس اہلکار بھیجے ہیں۔ مراکش اور پاکستان بھی مبینہ طور پر پولیس کمک بھیجیں گے۔
تصویر سوشل میڈیا 