Turkish President Erdogan's remarks on J&K at UNGA 'completely unacceptable': Indiaتصویر سوشل میڈیا

اقوام متحدہ: ہندوستان نے جموں و کشمیر کے حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردوغان کے ان خیالات کو جن کا انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک اعلیٰ سطحی مباحثہ کے دوران اظہار کیا، یکسر ناقابل قبول بتایا۔

اور کہا کہ ترکی کو دیگر ممالک کی حاکمیت کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔ اور اس کی اپنی پالیسیوں پر اس کی عکاسی ہونی چاہئے۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس تیرو مورتھی نے ٹوئیٹر کے توسط سے کہا کہ ہم نے ہندوستانی مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے حوالے سے ترک صدر کے خیالات سنے جو سراسر ہندوستان کے داخلی معاملات میں زبردست مداخلت ہیں اور قطعاً ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پرکسی تیسرے فریق کی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے نیز ہند پاک تعلقات میں تمام حل طلب معاملات دو طرفہ سطح پر ہی حل کیے جانے چاہئیں۔

اردوغان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں مباحثہ میں پیشگی ریکارڈ کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں یہ کہتے ہوئے جموں و کشمیر کا ذکر کیا کہ مسئلہ کشمیر ،جو کہ جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کی کلید ہے آج بھی سلگتا مسئلہ ہے۔

اور جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد کیے گئے اقدامات نے مسئلہ اور بھی الجھا دیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ ترکی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے دائرہ کار خاص طور پر کشمیر کے عوام کی توقعات کی روشنی میںمذاکرات کے ذریعہ اس مسئلہ کے تصفیہ کے حق میں ہے۔

ترک صدر نے ، جو کہ پاکستان کے گہرے حلیف ہیں ، گذشتہ سال بھی جنرل اسمبلی ہال میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کا معاملہ اٹھایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *