TV actor Susheel Gowda dies by suicideتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:نوجوان بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے غم سے لوگ ابھی باہر بھی نہیں نکل پائے تھے کہ ایک اور ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

میڈیا خبروں کے مطابق 32 سالہ ٹی وی اداکار سشیل گوڑا اپنے آبائی شہر منڈیا(کرناٹک) میں فارم ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ سشیل گوڑا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی لیکن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ”شک ہے سشیل نے خود کشی اس وجہ سے کی ہو کہ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں تھا اور وہ ایک فلم میں بھی اداکاری کر چکے تھے جو کہ کچھ عرصے میں ریلیز ہونے والی ہے تاہم اب ان کی موت فلم کی ریلیز سے قبل ہی ہو گئی ہے۔

بتادیں کہ 32 سالہ سشیل نے سات جولائی کو خودکشی کرلی تھی۔ وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فٹنس ٹرینر بھی تھے۔

انہوں نے رومانٹک سیریل انت پورہ میں بھی کام کیا تھا۔ وہ کنڑ فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہے تھے۔ آنے والی فلم سلگا میں سشیل ایک پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آنے والے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *