واشنگٹن: وزارت خارجہ امریکہ میں افغانستان کا سفارت خانہ اور قونصل خانے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اس امر کی اطلاع متعلقہ افغان عہدیداروں اور کانگریس مشیروں نے دی ہے۔ اس اقدام سے گذشتہ سال افغانستان میں طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد امریکہ میں تعینات افغان سفارت کاروں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔اس ضمن میں امریکی عہدیداروں نے دو شنبہ کو افغان سفارتکاروں سے ملاقات کی تھی جس میں اس فیصلے کا اعلان کیا گیا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ مالی تنگی اور بندشوں کے باعث یہ فیصلہ کرنا پڑا ۔ کیونکہ امریکی حکومت کی جانب سے امریکہ میں واقع بنکوں میں جمع افغان فنڈ ز منجمد کرنے کے باعث سفارتی مشن کو شدید مالی بحران سے دوچار تھا۔نیز پابندیوں کی وجہ سے متعدد سفارتکار اور عملے کے چھوٹ بڑے تمام اراکین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم تھے۔اور زیادہ تر افغان سفارت کار غنی حکومت کے گرنے کے بعد طالبان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے ابھی تک امریکہ میں مشاہرے کے بغیر کام کر رہے تھے ۔ ان میں اے ایک سفارت کار نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ہم آخر دم تک اپنے ملک کا پرچم بلند رکھنا چاہتے تھے۔ لیکن وزارت خارجہ نے فیصلہ کیا کہ یہ اب عملی طور پر ممکن نہیں ہے۔
