قیف: یوکرین کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں یوکرین کے اہم بندرگاہی شہر اوڈیشا پر روس کی بمباری میں تباہ ہونے والی ایک عمارت سے چوالیس غیر فوجیوں کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ یہ تمام لاشیں خرقیف شہر سے120کلومیٹردور ازیوم میں مارچ کے مہینے میں روسی بمابری سے تباہ ہونے والی ایک پانچ منزلہ عمارت میں پائی گئیں۔
علاقائی انتظامیہ کے سربراہ اولیہہ سینہو بوف نے سماجی ابلاغی ذرائع سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں کہا کہ شہری آبادی کے خلاف روسی جنگی جرائم کا یہ ایک اور واضح ثبوت ہے۔ازیوم یوکرین میں روس کی جنگ کا نیا توجہ کا مرکز مشرقی صنعتی خطہ دونباس کو جانے والے ایک کلیدی راستے میں پڑتا ہے۔
اس سے قبل یوکرینی فوج نے کہا کہ روسی افواج نے بحر اسود بندرگاہ اوڈیشا پر ایک روز پہلے فضا میں سات میزائل داغے تھےجس سے ایک شاپنگ سینٹر اور ایک ویر ہاو¿س کو نقصان پہنچا اورایک شخص ہلاک و پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔دریں اثنا ایک یوکرینی اہلکار نے کہا کہ میریو پول شیہر میں جہاں یوکرینی فورسز آخری مزاحمت کر رہی ہیں، کم ا زکم100غیر فوجی ایک اسٹیل پلانٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔
