اسٹاک ہوم:(اے یو ایس ) سویڈن کی وزیرِ خارجہ این لِنڈے نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے ان کے ملک کو یقین دلایا گیا ہے کہ ناٹو میں شمولیت کے لیے ممکنہ درخواست پر اتحاد میں شامل 30 ممالک کی کارروائی کے دوران اس کو حمایت حاصل ہو گی۔
خیال رہے کہ سویڈن اور اس کا ہمسایہ ملک فن لینڈ سرد جنگ کے دوران ناٹو اتحاد سے باہر رہے ہیں۔لیکن روس کے 2014 میں کریمیا کے الحاق اور یوکرین پر جاری حملے نے ان ممالک کو اپنی سیکیورٹی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کردیا ہے، جس سے ان کی ناٹو کی رکنیت کی بحالی کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ممالک کو خدشہ ہے کہ وہ درخواست کے عمل کے دوران کمزور ہو جائیں گے۔اتحاد میں شامل ہونے کی درخواست کو ناٹو کے تمام ممبران کی طرف سے منظور ہونے میں ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ لہٰذا ایسی صورت حال میں اب سویڈن اور فن لینڈ دونوں ہی متذبذب ہیں کہ ناٹو کی رکنیت کی بحالی کے لیے درخواست دیں یا نہ دیں۔ توقع ہے کہ اس ضمن میں دونوں ممالک ماہ رواں میں ہی کوئی حتمی فیصلہ کر لیں گے۔
تصویر سوشل میڈیا