US expels 12 Russian UN staffتصویر سوشل میڈیا

جنیوا:(اے یوایس) اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 ارکان کو امریکا بدر کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام روس کے خلاف دشمنی پر مبنی ہیں۔ اگرچہ روسی مشن ارکان کی امریکا بدری کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے لیکن ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی مندوب نے حتمی طور یہ بات کہی کہ روس کے سفارتی مشن کے ارکان کو 7 مارچ تک امریکا چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں روسی مشن کے ارکان کی تعداد 100 کے قریب ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی مشن ارکان جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ترجمان امریکی مشن کے مطابق روسی مشن ارکان نے امریکا میں رہائش کے استحقاق کا غلط استعمال کیا، روسی مشن ارکان کی سرگرمیاں امریکی نیشنل سیکیورٹی کے خلاف ہیں۔امریکی مشن کےترجمان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے روسی مندوب نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام انتہائی مایوس کن ہے۔دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ روسی مشن ارکان کی ملک بدری کی کوئی تفصیل موجود نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *