US pledges $204M in humanitarian aid for Afghansتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ نے افغان عوام کی مدد کے لیے انسانی امداد کے طور پر تقریباً204ملین ڈالر مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ امریکہ نے یہ وعدہ اعلیٰ سطح پر منعقد ”افغانستان میں انسانی امداد کی حمایت پر قول و قرار پروگرام“ میں کیا گیا۔ امریکی وزارت کارجہ نے کہا کہ اس نئی فنڈنگ میں وزارت خارجہ سے مہیا کردہ 134ملین ڈالر اور یو ایس ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی سے جاری70ملین ڈالر شامل ہیں۔

بیان کے مطابق موجودہ رقم افغانستان کو اگست2021سے دی جانے والی رقم 720مین ڈالر سے زائد کی کر دے گی۔ امریکہ سے جاری یہ امداد افغانستان اور پڑوسی ممالک میں آزاد انسانی امداد تنظیموں بشمول اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزیں ، بین الاقوامی تنظیم برائے تارکین وطن ، یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ اور یونائیٹڈ نیشنز چلڈرنز فنڈ کے توسط سے انسانی امداد کی بڑھتی طلب کی تکمیل میں ممد و معاون ثابت ہو گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ افغان عوام کی ضرورتوں کی تکمیل اور افغان خواتین کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دینا سمیت افغانستان کے شہریوں کے انسانی حقوق کے احترام کے لیے اسلامی امارات قیادت کو پابند بنانے کا دباو¿ ڈا لتے رہنا جاری رکھنے کے لیے پابند عہد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *