US secretary of state Mike Pompeo, defence secretary Mark Esper arrive in Indiaتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یو ایس)امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پامپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر 2+2ڈائیلا گ کے لئے آج یہاں پہنچے۔ اس میٹنگ کا مقصد یہ ہے کہ ہندوستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت دی جائے اور جنوبی چین سمندر کے علاوہ ہندوستان کے لداخ سیکٹر میں چین کی طرف سے دراندازی کے مسئلے پر بھی تفصیلی بات چیت کی جائے۔مسٹر مائیک پامپیو اور مسٹر ایسپر کا دورہ¿ ہندوستان کافی اہمیت کا حامل ہے۔

کیونکہ یہ اس وقت ہورہا ہے جب امریکہ میں صدارتی الیکشن کے لئے ایک ہفتہ ہی باقی رہا۔اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان امریکہ کے لئے کتنی اہمیت کا حامل ہے۔ان دونوں کے دورے کا ایک مقصد ہند بحرالکاہل میں استحکام و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے تعاون بڑھانا بھی ہے۔ ان دونوں کا وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے خیرمقدم کیا ۔مارک ایسپر کو نئی دہلی میں گارڈ آف آنر دیا گیا ۔ایسپر کے ساتھ راج ناتھ سنگھ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے تبادلہ خیال کیا۔

شام میں مائیک پوم پیو نے اپنے ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کی ۔دونوں ملکوں کے رہنما نہ صرف سیکورٹی امور پر بات کریںگے بلکہ اس کے علاوہ علاقائی مسائل کوویڈ19- اوردیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کریںگے۔امریکہ چاہتا ہے کہ وہ جنوبی چین کے سمندر کو آزادنہ تجارت کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے،اس سلسلے میں وزیر خارجہ سری لنکا اور مالدیپ بھی گئے ۔

ان کے دورے کے دوران ہندوستان کے ساتھ سیٹلائٹ تصویروں کو بانٹنے پر بھی ایک معاہدے پر دستخط کریںگے۔ مسٹر پامپیواور مسٹر ایسپر اپنے ہم منصبوں سے پہلے علٰیحدہ علٰیحدہ ملاقات کریںگے ۔بعد میں اکٹھے ہوکر مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔ دونوں امریکی رہنما وزیر اعظم نریندر مودی اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے بھی ملاقات کریںگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *