When I found out that Shah Rukh Khan is married, I broke up: Fatima Sana Sheikhتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی :عامر خان کی فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ شاہ رخ خان شادی شدی ہیں تو ان کا دل ٹوٹ گیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ شوٹنگ کررہی تھیں اور اسی وقت ان کو یہ جانکاری ملی کہ شاہ رخ شادی شدہ ہیں۔ اس جانکاری کے بعد وہ بہت روئیں اور چیخیں۔

بتا دیں کہ فاطمہ ثنا شیخ نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ون ٹو کا فور میں ایک چائلد ایکٹر کے طور پر کام کیا تھا۔

اداکارہ فاطمہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ کے بارے میں یہ بتایا کہ وہ سیٹ پر ان کے ساتھ کھیل رہی تھیں اور وہ خود سوچ رہی تھیں کہ یہ ایک مکمل شریک حیات ہوسکتا لیکن جب مجھے پتہ چلا کہ شاہ رخ خان شادی شدہ ہیں تو میرا دل ٹوٹ گیا۔

میں یہ جان کر بہت روئی چلائی تھی۔ یہ میرے لئے بہت دل دہلانے والا تھا اور میں بہت پریشان تھی کہ وہ شادی شدہ ہیں۔

واضح ہو کہ ثنا کی فلم لوڈو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری انوراگ بسو نے کی ہے۔اس فلم میں فاطمہ کے علاوہ راج کمار راو ، ابھیشیک بچن ، سانیا ملہوترا اور آدتیہ رائے کپور بھی نظر آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *