'I quit!' writes Kannada actress Jayashree on social media, hinting at suicide attemptتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: پچھلے کافی دنوں سے ڈپریشن میں مبتلا کنڑ اداکارہ اور بگ باس سیزن 3 کی جےشری کا فیس بک پوسٹ دیکھ کر اس وقت ہلچل مچ گئی۔ جب انہوں نے اپنے فیس بک وال پر پوسٹ کیا ’ میں یہ دنیا چھوڑ رہی ہوں‘۔

اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعدسوشل میڈیا میں تہلکہ مچ گیا، ان کے دوست اور جاننے والے فورا ان سے ملنے پہنچ گئے اور کچھ بھی نامناسب قدم نہ اٹھانے کو کہا۔ حالانکہ، اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پھر ایک پوسٹ ڈالا جس میں انہوں نے خود کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا۔

اداکار اشوتی شیٹی کے مطابق، جےشری پچھلے کچھ وقت سے ڈپریشن میں ہیں۔ خاندانی مسئلوں کے ساتھ وہ اپنے کام سے متعلق بھی فکرمند ہیں۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق، اشوتی نے بتایا کہ کئی بار جےشری نے ان سے ساجھا کیا کہ وہ اچھا محسوس نہیں کر رہی ہیں۔

انہوں نے جےشری کو یقین دلایا کہ سب اچھا ہو گا۔ لیکن پریشانی یہ تھی کہ جےشری اپنا فون نمبر مسلسل بدلتی رہتی تھیں۔ اس لئے ان سے مسلسل رابطے میں رہنا مشکل ہو گیا تھا۔

اشوتی نے آگے بتایا کہ چار ماہ پہلے جےشری اپنے ہی گھر میں چلی گئی اور اس نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں اس نئی ترقی سے خوش ہے،کچھ دن پہلے میں نے سوشل میڈیا پر اس کو میسیج کر کے بات کی تو جےشری نے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔

لیکن آج صبح اس اپڈیٹ کو دیکھ کر ہم حیران رہ گئے۔ اس سے پھر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ وہ اسپتال میں بھرتی ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارسوشانت سنگھ راجپوت نے گزستہ مہینے ڈپریشن کی وجہ سے ممبئی واقع اپنے مکان میںخودکشی کر لی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *