Women protest denial to right to education of girls in Afghanistan, Pakistanتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: (اے یوایس)سری نگر میں آل جموں اینڈ کشمیر یوتھ سوسائٹی کی طرف سے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا، جس میں مسلم خواتین کو افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پڑھنے کی آزادی ہونی چاہےے۔اس سلسلے میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیاگیا جس میں کہاگیا جب سے طالبان حکومت آئی تب سے لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

لڑکیوں کے تمام تعلیمی ادارے بندکیاگیا ہے، جس سے لڑکیوں کا مستقبل مخدوش نظرآرہا ہے۔مظاہرین نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ طالبان حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ لڑکیوںکو بھی تعلیم حاصل کرنے کا حق مل سکے۔اپنے میمورنڈم میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کئی علاقوں میں مذہبی ادارے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ جدید تعلیم محروم رہتے ہیں۔

پاکستانی حکومت کو چاہے کہ وہ دوردراز اور قبائلی علاقوں میں لڑکیوں کے لیے جدید ترین تعلیمی اسکول فراہم کریں۔بلوچستان میں تعلیمی
معیاربہت خراب ہے اسی طرح خیبرپختوانخواہ میں بھی لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے پر پابندی لگائی جارہی ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ وہاں پر وہ ترقی کے میدان میں پیچھے رہ جائیں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *