Yemen: Saudi-led coalition hits Houthi targets in Sanaa, Hodeidahتصویر سوشل میڈیا

صنعا:(اے یو ایس ) یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق اس کی افواج یمن میں صنعا اور الحدیدہ میں ان ٹھکانوں کو ہدف بنا کر فضائی حملے کر ہی ہے جو کسی بھی وقت خطرہ بن سکتے ہیں۔ اور سعودی اتحاد کی فوج کے مطابق مقاصد پورے ہونے تک یہ فوجی کارروائی جاری رہے گی۔ اس آپریشن کا مقصد تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں پر روک لگانا ہے تا کہ توانائی سیکٹر کی سلامتی متاثر نہ ہو۔ہفتے کی شام کو عرب اتحاد نے صنعا میں حوثیوں کے فوجی مراکز اور اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنایا۔عرب اتحاد کی طرف سے ہفتے کے روز تک حوثیوں کو صنعا ہوائی اڈے، الصلیف اور حدیدہ بندرگاہوں کو اسلحہ سے پاک کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد یمن میں کئی مقامات پر فضائی حملے کیے گئے۔اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت میں 16 دشمن حملوں کے باوجود وہ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہا ہے تا کہ یمن سے متعلق مشاورت کو کامیاب بنایا جا سکے۔اتحاد کے مطابق سعودی دفاعی افواج نے نجران کی سمت بھیجے گئے دو ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔ اتحاد نے بتایا کہ دشمن حملے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور الحدیدہ صوبے سے کیے گئے۔عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے شہر صامطہ میں بجلی کے ایک پاور اسٹیشن پر راکٹ آ کر گرا۔ اس کے نتیجے میں اسٹیشن میں محدود پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اتحاد نے مزید بتایا کہ مملکت کے جنوبی شہر ظہران میں نیشن واٹر کمپنی کے ٹینکوں کو بھی دشمن حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں بعض شہریوں کی گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔عرب اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا 29 مارچ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں مقررہ مشاورت کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ مشاورت یمن میں تنازع میں شامل فریقوں کے درمیان ہو گی۔عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اور دے کر کہا کہ حوثیوں کی جانب سے دشمن کارروائیوں کا جاری رہنا علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *