Zarif: Iran, Russia need consultations to deal with global situationتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری میں پھیلی نازک صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایران اور روس میں مشاورت کی ضرورت ہے۔

روس کے دورے پر جانے والے ایرانی وزیر خارجہ نے ماسکوہوائی اڈے پہنچنے کے بعد ایرنا اور اریب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں کے درمیان اسٹریٹجک رشتے ہیں۔یہ بات دونوں کے لیے ضروری ہے کہ باہم رابطہ رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور کچھ مغربی ممالک انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بورڈ آف گورنرز میں بین الاقوامی قانون کو درہم برہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی معاہدوں سے امریکہ کے باہر ہوجانے کا حوالہ دیتے ہوئے ظریف نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں سے باہر نکلنے کے سلسلے کی تازہ کڑی ڈبلیو ایچ او ہے جو اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسی ہے اور تمام ممالک اس سے سرگرم تعلق رکھتے ہیں۔

لیکن امریکہ اپنی داخلی کمزوریوں کو ڈھانپنے کے لیے ڈبلیو ایچ او سے اپنے تعلقات میں سیاسی رنگ آمیزی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی امریکی پالیسی کے خلاف مزاحمت کرنی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *