13 dead in landslide in Kerala after heavy rain, 12 rescuedتصویر سوشل میڈیا

تھرو اننت پورم : کیرل کے ایدوکی ضلع میں جمعہ کو علی الصباح زبردست بارش کے بعد ایک چٹان گرنے سے کم از کم13افراد ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک 12افراد کو بچایا جا چکا ہے جنہیں زخمی حالت میں منار کے ٹاٹا جنرلا اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

اس حادثہ میں ٹاٹا گلوبل بیویریج کی شراکت دار کمپنی کنن دیوان ہلز پالنٹیشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے80سے زائد چائے بگان ملازمین اور ان کے اہل خاندان جمعہ کی صبح سے ہی لاپرتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یہ حادثہ تفریحی مقام مونار سے25کلومیٹر دور راج ملائی علاقہ میں پیش آیا۔

حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ کیچڑ اور ملبہ کے نیچے کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق ایک پل کے بہہ جانے سے اس علاقہ تک رسائی بہت مشکل ہو گئی ہے ۔

سنگلاخ زمین ہونے کے باعث بھی ریسکیو ٹیموں کے لیے بچاؤ کا کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راج ملائی میں نیمم ککڑ اسٹیٹ کے پیتی موڈی ڈویژن میں واقع بستی کے 20گھروں پر ایک بڑی پہاڑی گر گئی۔ان مکانات کے مکین کیچڑ اور ملبہ تلے دبے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *