3 Jaish terrorists killed in Kulgam encounter, top IED expert among them: Policeتصویر سوشل میڈیا

پولس کے مطابق جمعہ کے روز جموں و کشمیر کے کلگام میں ایک مسلح تصادم میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے جموں و کشمیر کے سربراہ دلباغ سنگھ کے حوالے سے بتایا کہ ان تینوں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت دہشت گرد گروپ جیش محمد کے ارکان کے طور پر کی گئی ہے۔

سنگھ نے مزید کہا کہ کلگام ضلع کے گاؤں چیمر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)یونٹوں ، فوج اور کلگام پولس نے جمعہ کو علی الصباح مشترکہ کارروائی کی جس میں یہ تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

پولس سربراہ نے کہا کہان دہشت گردوں کو پاکستان سے ہدایت مل رہی تھیں اور یہ متعدد دہشت گردانہ حملوں کے ذمہ دار تھے۔ ان تینوں دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت پاکستانی شہری ولید کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے جموں و کشمیر میں سرگرم تھا۔

کشمیرکے پولس انسپکٹر جنرل وجے کمار نے بتایا کہ یہ چار بار ہمارے چنگل سے بچ نکلا اور یہ نہایت مطلوب دہشت گرد تھا۔

پولس ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ولید آئی ای ڈی کا زبردست ماہر تھا۔انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ کارروائی میں، جو نگناد۔چیمر علاقہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد جمعہ کو منھ اندھیرے شروع ہوئی، تین سپاہی زخمی ہوئے ۔

انہوںنے کہا کہ تلاش اور محاصرے کی کارروائی شروع کی گئی اور جب سلامتی دستے علاقہ میں پہنچے تو دہشت گردوں نے بندوقوں کے دہانے کھول دیے۔

سلامتی دستوں نے موچے سنبھال کر فوری طور پر زبردست جوابی فائرنگ کی ۔جس میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔پولس کے مطابق جائے تصادم سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *