3 LeT Terrorists Arrested, Heroin Worth Rs 100 Crore, 1 Crore Cash Seizedتصویر سوشل میڈیا

سری نگر/نئی دہلی :جموں و کشمیر کی ہندواڑہ پولیس نے جمعہ کے روز لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر کے پاکستان کی زیر نگرانی چل رہے منشیات کے ایک بڑے دھندے کو بے نقاب کیا ہے۔ہندواڑہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ، جی وی سندیپ چکروتی نے بتایا کہ گرفتار افراد اپنے پاکستانی آقاؤں سے رابطے میں تھے۔ ان کے قبضے سے 21 کلو ہیروئن ، 1 کروڑ ر34لاکھ روپئے کی ہندوستانی کرنسی اورنوٹ گننے والی ایک مشین پکڑی گئی۔ان تینوں کی افتخار اندرابی، مومن پیر اور اقبال الاسلام کے طور پر شناخت کی گئی ہے۔

گرفتار کیے گئے تینوں میں سے ایک افتخار اندرابی بدنام زمانہ منشیات ا سمگلر ہے جس کے خلاف متعدد ایف آئی آر درج ہیں۔ دوسرا شخص جس کا نام مومن پیر ہے اندرابی کا داماد ہے جبکہ تیسر اقبال الاسلام مقامی غنڈہ ہے ۔ اس نارکو ٹیرر ماڈیول کے دیگر اراکین اور سہولت کاروں کی بھی شناخت ہو گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے بھجی پولس نے ان کی تلاش سرگرمی سے شروع کر دی ہے۔

یہ گرفتار شدگان اور ان کے روپوش ساتھی اپنے پاکستانی آقاؤں کے اشاروں پر ناچتے ہوئے آس پاس کے علاقوں میں منشیات اسمگل کر کے نوجوانوں کو اپنا شکار بناتے تھے۔سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ یہ تینوں جموں وکشمیر میں سرگرم لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لئے منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے دھندے میں ملوث تھے۔ حوالہ کا یہ بہت بڑا ریکٹ ہے جہاں نقد رفقم بھیجے بغیر رقم منتقل کر دی جاتی ہے اور دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لئے عطیہ کردی جاتی ہے۔

جموں وکشمیر پولیس کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی بین الاقوامی منڈی میں قیمت تقریبا100 کروڑ روپے ہے۔پولس نے یہ بتاتے ہوئے کہ ان تینوں اور دیگر کے خلاف ہندواڑہ تھانہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں ، بنیاد پرست عناصر ، اسمگلروں او دیگر سماج دشمن عناصر کے مابین روابط کی گہرائی سے تحقیقات کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *