After Pak army chief Bajwa, ISI directs officers to stay away from political activitiesتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس فرمان کے بعد کہ ملک کئے فوجی کمانڈرز اور افسران سیاست سے دور رہیں اور سیاستدانوں سے نہ گھلیں ملیں ملک کی سب سے بڑی سراغرساں ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس( آئی ایس آئی ) نے اپنے افسران کو نہایت سخت احکام جاری کیے کہ وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم نے اپنے تمام چھوٹے بڑے کمانڈروں اور دیگر افسران کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں اور سیاسی معاملات اور سیاسی رہنماو¿ں سے دور رہیں۔ یہ تغیر جنرل باجوہ کی اپنے کمانڈروں اور کلیدی افسران کی جانب سے جاری کیے گئے فرمان کے کچھ روز بعد آیا ہے۔

جنرل باجوہ نے اپنے تمام کمانڈروں اور اہم افسران کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ سیاست سے دور رہیں اور سیاسی رہنماو¿ں سے بات چیت سے گریز کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈے کے تناظر میں دی گئی ہیں، جس میں آئی ایس آئی کے کچھ اہلکاروں پر پنجاب میں آئندہ ضمنی انتخابات میں پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر لاہور، بریگیڈیئر رشید، جنہیں پی ٹی آئی رہنما بدنام کر رہے ہیں، اسلام آباد میں اپنے کچھ پیشہ ورانہ کاموں کی وجہ سے ایک پندرہ دن سے زائد عرصے سے لاہور میں نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کی سابق وزیر صحت یاسمین راشد نے حال ہی میں سیکٹر کمانڈر کا نام لیا تھا اور ان پر پنجاب میں ضمنی انتخابات میں ہیرا پھیری کے لیے سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیاتھا۔ پنجاب قانون ساز اسمبلی کی 20 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 17 جولائی کو ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *