راولپنڈی: ڈک ورتھ لوئس فارمولے سے بنگلہ دیش نے ہندوستان کو تین وکٹ سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی انڈر 19-ورلڈ کپ جیت لیا۔
اگر بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولہ بھی استعمال نہ کیا جاتا اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے مطلوبہ اصل اسکور بنانے کو ہی کہا جاتا تو وہ بھی اس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہوگیا تھا کیونکہ جب بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے مطابق بنگلہ دیش کو 7وکٹ کے نقصان پر ا170رنز پر فاتح قرار دیاگیا تو بنگلہ دیش ہدف سے محض8رنز دور تھا اور ابھی 47گیندیں باقی تھیں۔
178کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے افتتاحی بلے بازوں تنزید حسن اور پرویز حسین ایمن نے 50رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کر کے تقریباً ایک تہائی منزل طے کر لی اور مڈل آرڈر کو ایک مضبوط پلیٹ فارم دیا لیکن ابھی بنگلہ دیش نے نصف منزل ہی طے کی تھی کہ گگلی اسپیشلسٹ روی بشنوئی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے چار وکٹ لے کر محض85 رنز پر نصف ٹیم کو پویلین بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سوشانت مشرا نے بھی برابر کا ساتھ دیتے ہوئے دو وکٹ لے کر 102مجموعے پر چھٹا کھلاڑی بھی آؤٹ کر کے چوٹی کے تمام بلے بازوں کو دھول چٹا دی تھی اور بنگلہ دیش کو شکست کے دہانے تک پہنچا دیا تھا۔
لیکن کپتان اکبر علی کو زخمی ہو کر وقتی طور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوجانے والے افتتاحی بلے باز پرویز ایمن کی شکل میں ایک مضبوط بلے باز مل گیا۔ لیکن انہوںنے اکبر کے ساتھ مل کر اسکور 143تک پہنچا یا ہی تھا کہ جز وقتی آف اسپنر یشیسوی جیسوال نے پرویز کو نیہوں نے 79گیندوںپر سات چوکوں کی مدد سے47رنز بنائے، اشوک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے ہندوستان کی میچ میں واپس آنے کی امیدیں روشن کر دیں لیکن رقیب الحسن نے اکبر کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کی ہدف کی جانب پیش قدمی رکنے نہ دی او آخر کار ہندوستانی بولروں اور برسنے پر تلے سرکش بادلوں سے مزاحمت کرتے ہوئے ڈک ورتھ لوئس فارمولے سے ورلڈ کپ کی جگمگاتی ٹرافی تک رسائی حاصل کر لی۔اکبر علی کو ، جنہوں نے 77گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے43رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
جیسوال کو جنہوںنے ٹوربنامنٹ میں5ہاف سنچریوں کی مدد سے400رنز بنائے مین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ہندوستان کی جانب سے بشنوئی چار وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ مشرا کو دو وکٹ ملے۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان صرف177رنز ہی بنا سکا اور اس کی پوری ٹیم 47.2اووروں میں ہی آؤٹ ہو گئی۔ جیسوال121گیندوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 88رنز بنا کر نمایاں رہے۔تلک ورما نے 65گیندوں کا سامنا کیا اور تین چوکوںکے ساتھ38 اور وکٹ کیپر دھورو جوریل نے 38گیندوں پر 22رنزن بنائے۔
جس میں ان کا ایک چوکا تھا۔بنگلہ دیش کے بولروں نے ایسی تباہ کن بولنگ کی کہ ہندوستان کے 8بلے باز ڈبل فیگر تک مین نہ پہنچ سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ابھیشیک داس نے تین وکٹ لیے جبکہ شریف الاسلام اور تنظیم حسن ثاقب نے دو دو اور رقیب الحسن نے ایک وکٹ لی۔