نئی دہلی:گزشتہ دنو ں میڈیا میں ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔
اب عالیہ بھٹ نے اس حوالے سے زوم ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اپنے رد عمل میں کہا ’ مجھے نہیں پتہ کہ آج کل کون سی افواہ چل رہی ہے ، مجھے لگتا ہ کہ ہر 3ہفتے بعد میری شادی کی کوئی نئی تاریخ یا افواہ سامنے آجاتی ہیں، مجھے یہ سن کر بہت لطف آتا ہے ، ان خبروں سے میں صرف لطف اندوز ہوتی ہوں ۔
خیال رہے کہ کچھ مہینوں پہلے ای ٹائمز کو دئے ایک انٹرویو میں اپنے رومانس کے بارے میں عالیہ نے کہا تھ اکہ یہ کوئی ریلشن شپ نہیں ہے ، یہ ایک دوستی ہے ، میں پوری اصلیت اور ایمانداری کے ساتھ یہ بات کہہ رہی ہوں، یہ بہت خوبصورت احساس ہے ، میں اس وقت ستاروں اور بادلوں پر اڑ رہی ہوں۔
انہوںنے آگے کہا ’ سب سے اچھی بات ہے کہ ہم دو شخص اپنی پیشہ ور زندگی فل فارم میں اس وقت جی رہے ہیں، کسی بے لوث اور پر سکون رشتے کایہ سب سے سچا ثبوت ہے۔بس اسے نظر نہ لگے۔ واضح ہو کہ گزشتہ کچھ وقت سے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے تعلقات کا بہت چرچا ہے ۔