All India Kisan sungharsh coordination committee decided for samvidhan sankalp on Jan oneتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج دہلی کے مختلف بارڈر پر جاری ہے۔ اپنے احتجاجی دھرنے کے دوران آل انڈیا کسان جد وجہد کوارڈینیشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے سال بھی تحریک کو مرحلے وار طریقے سے قومی سطح پر جاری رکھا جائے گا۔

یکم جنوری کو کسان دس بجے سے لیکر تین بجے تک گاؤں سے لیکر ضلع سطح پر اجتماعی طور پر سنودھان سنکلپ لیں گے۔ یہ اطلاع آل انڈیا کسان سبھا کے قومی جنرل سکریٹری اتول کمار انجان نے دی۔

دریں اثنا دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روز مرکز سے زرعی قوانین کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسان بقا کے لئے احتجاج کر رہے ہیں کیجریوال جو نومبر کے آخری ہفتے سے سنگھو بارڈر پر احتجاج کر رہے ہزاروں کسانوں سے ملنے کے لئے دوسری بار پہنچے تھے ، انہوں نے کہا میں کسی بھی مرکزی وزیر کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کسانوں کے ساتھ کھلی بحث کا افتتاح کرے ، جس سے یہ ظاہر ہوگا کہ یہ زرعی قوانین منافع بخش ہیں یا نقصان دہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں مرکز سے دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ براہ کرم ان تینوں زرعی قوانین کو واپس لے۔ کیجری وال کے ساتھ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھی تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *