پونے:ہندوستان نے افتتاحی بلے بازوں لوکیش راہل اور شکھر دھون کی ہاف سنچریوں ، منیش پانڈے اور کپتان وراٹ کوہلی کی مختصر مگر طوفانی اننگز اور پھر فاسٹ و اسپن بولنگ کے ملے جلے تباہ کن حملہ سے ہندوستان کو سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹونٹی ٹونٹی میچ میں78رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ تین میچوں کی یہ سریز جس کا آسام کے دارالخلافہ گواہاٹی میں کھیلا جانے والاپہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا، 2-0سے جیت لی۔

ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں 6وکٹ پر 201رنز بنائے۔ اس بڑے اسکور کے لیے افتتاحی بلے بازوں راہل اور دھون نے پہلی وکٹ کی رفاقت میں 97رنز بنا کر بعد میں آنے والے بلے بازوں کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کی جس پر منیش پانڈے اور کوہلی نے تیزی سے رنز بٹورتے ہوئے رنز کی دیوار کو آہنی بنا دیا۔ راہل نے 36گیندوں پر 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54رنز بنائے جبکہ دھون نے 36گیندوں کا سامنا کر کے 52رنز بنائے۔

اس میں انہوں نے سات چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ منیش پانڈے نے18گیندں کی اننگز میں4چوکوں کے ساتھ31رنز بنائے اور کپتان کوہلی نے 17گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ26رنز بنائے۔اس اسکور کو شردل ٹھاکر نے محض8گیندں پر ایک چوکے اور دو چھکوں کے ساتھ22رنز بنا کر 200پار پہنچا دیا۔ سری لنکا کی جانب سے چائنا مین بولر لکشمن سنداکن تین وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ لاہیرو کمارا اور ڈی سلوا کو ایک ایک وکٹ ملی۔

جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم محض15.5اووروں میں123رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے 36گیندوں پر 8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے57 اور اینجلو میتھیوز نے 20گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے31رنز بنا کر سری لنکا کو ایک قلیل اسکور پر آو¿ٹ ہونے سے بچالیا ورنہ ایک موقع پر اس کے چوٹی کے چار بلے باز محض26رنز پر پویلین سدھار چکے تھے۔ لیکن میتھیوز اور ڈی سلوا نے پانچویں وکٹ کے لیے 68رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کی لاج رکھ لی۔ ہندستانی بولروں کے قہرکا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ سری لنکا کے 9بلے باز دہائی کا ہندسہ بھی نہ چھو سکے۔ہندوستان کی جانب سے نودیپ سینی نے 3، واشنگٹن سندر اور شردل ٹھاکر نے دو دو اور جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ لی۔شردل ٹھاکر کو مین آف دی میچ اور سینی کو مین آف دی سریز قرار دیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *