At least 9 dead as fire breaks out at multi-storey building in Kolkataتصویر سوشل میڈیا

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالخلافہ کولکاتا میں پیر کی شام اسٹرانڈ روڈ پر واقع ایک کثیر منزلہ عمارت کی 13 ویں منزل پر آگ لگنے سے 9افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق س عمارت میں جس میں ریلویز کے دفاتر ہیں شام ساڑھے چھ بجے آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے۔مغربی بنگال کے فائر آفیسر سجیت بوس نے بھی ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کولکاتا کی اس کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ میں 9 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔

ایسٹرن ریلوے کے ترجمان کمل دیو داس نے بتایا کہ اس عمارت میں دو زونل ریلویز کے دفاتر تھے ۔ علاوہ ازیں اسی عمارت کے گراو¿نڈ فلور پر کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ بکنگ کاو¿نٹر بھی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے اسٹرانگ روڈ پر ٹریفک روک دیا گیا تھا تاکہ آگ بجھانے کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہ آسکے اور تیزی سے کارروائی جاری رہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپئے معاوضہ اور کنبہ کے ایک رکن کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *