نئی دہلی: ٹی وی کی دنیا کی ایک مشہور اداکارہ پوجا بنرجی نےٹی وی ریلٹی شو بگ باس سیز ن 13 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بگ باس کے میکرز نے انہیں بھی اس شو کا حصہ بننے کےلے پیشکش کی تھی لیکن میں اس شو کا حصہ نہیں بننا چاہتی تھی۔

شوبز ویب سائٹ بالی ووڈ لائف سے گفتگو میں پو جا بنرجی نے کہا ’ مجھے ایک سال میں تین بار بگ باس شو کا حصہ بننے کیلئے پیشکش کی گئی تھی ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ شو کیوں نہیں کرنا چاہتی ؟ تو اس کے جواب پوجا بنرجی نے کہا ’ مجھے نہیں پتہ، میں اتنی ساری نیگیٹوٹی ( منفی) کے لئے نہیں ہوں۔

انٹرویو میں پوجا نے مزید کہاکہ’ میں نیگٹیوٹی کے باعث یہ شو نہیں کرنا چاہتی ، میں اس کے لے تیار نہیںہوں، فی الحال میں بہت خوش جگہ میں ہوں، میں ایک گھر میں بند ہونا نہیں چاہتی اسی کے ساتھ میرے پاس بہت سارے کام کے وعدے ہیں۔

خیال رہے کہ پوجا بنرجی ان دنوں ایکتا کپور کے مشہور ٹی وی شو ’ کسوٹی زندگی کی، میں نظر آرہی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بگ باس سیز ن 13 نے ،جو کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچنے کی جانب گامزن ہے ٹی آر پی کی تاریخ میں اپنے سبھی سیزن کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ سیزن 13میں لڑائی ۔ جھگڑا ، جذبات، پیار ۔محبت،دوستی سبھی کچھ دکھایا جا رہا جس سے ناظرین کافی لطف اندوز ہو رہے ہیں اس لئے شو ٹی آر پی کے ریس میں ریلٹی شو کے طور پر پہلی پوزیشن پر ہے۔

(تصویریں انسٹا گرام)