نئی دہلی: بگ باس سیزن 13میں سب سے زیادہ سرخیوں میں رہنے والی جوڑی ’ سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کو ر کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جسے دیکھ انکے مداح کافی حیران ہو جائیں گے۔در اصل بگ باس شو سے وابستہ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں شہناز گل جو پنجاب کی کترینہ کیف کے نام سے مشہور ہیں اپنے ساتھی دوست سدھارتھ شکلا کو دھمکی دیتی نظر آرہی ہیں ۔

ویڈیو میں ہمیں صاف دیکھ سکتے ہیں کہ دونوں بگ باس گھر کے باتھ روم علاقے میں نظر آرہے ہیں ، وہاں شہناز گل ،سدھارتھ سے کہہ رہی ہیں کہ میں تجھے بتا رہی ہوں مجھے ہرٹ مت کر ، ا س دوران شہناز سدھارتھ کو دھکا دیتی ہیں اور پھر دونوں ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہیں ، گلے لگاتے ہوئے شہناز کہتی ہیں کہ ، میں تجھے بہت پیار کرتی ہوں ، آئی لو یو، تبھی سدھارتھ کہتے ہیں وکے جس پر شہناز کہتی ہیں کہ وکے کیا ہوتا ہے آئی لویو ٹو بول ۔

شہناز مزید کہتی ہیں کہ میں ماروںگی اپنے آپ کو ، تومیرا ہے ، میں پھاڑ کر رکھ دوں گی یہاں پر سب کو ، مجھے گیم نہیں جیتنا ہے ، میں نے تجھے جیتنا ہے ، شہناز کی ایسی باتیں سن کر سدھارتھ بھی پریشان ہو جاتے ہیں اور چپ چاپ انہیں دیکھتے نظر آرہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ بگ باس شو کے میزبان بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سدھارتھ شکلا کو انتباہ دیا تھا کہ شہناز تم سے پیار کرنے لگی ہیں تو تمہیں توڑ محتاط رہنا چاہئے۔

بتادیں کہ سلمان نے ایسا اسلئے کہا کیونکہ شہناز شو میں سدھارتھ پر دل و جان سے عاشق لگتی ہیں اورجب سدھارتھ کسی سے گھر میں بات کرتے ہیں تو شہناز انہیں ایسا دیکھ جلن محسوس کرتی ہیں ۔

حالیہ اختتام ہفتہ کے پروگرام کے دوران شہناز سلمان خان سے بھی الجھ گئیں تھیں ،جب سلمان خان نے کہا کہ شہناز تم جلتی ہو تو شہناز گل نے پورے گھر کے اندر ہنگامہ کھڑ کردیا تھا اور زور زور سے رونے لگیں تھیں ، ان کی یہ حرکت سلمان خان پسند نہیں آتی اور وہ غصے ہو جاتے ہیں اور شہناز کی سرزنش کرتے ہیں، اتنا ہی نہیں سلمان خود گھر کے اند جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ 4لوگوں میں آپ کیا مشہور ہوئیں کہ خود کو پنجاب کی کترینہ کیف سمجھنے لگی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *