Britain, India call for immediate ceasefire in Ukraineتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:ہندوستان اور برطانیہ نے جمعہ کے روز روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین میں فوری طور پر جنگ بندی کرے ۔ جبکہ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ہندوستان کے ساتھ اقتصادی و دفاعی تعلقات میں توسیع کر کے ہندوستان کا روس پر انحصار ختم کرنے میں اس کی ہر ممکن مدد کا اعلان کیا۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طرفین نے یوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور تنازعات کے تصفیہ کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مودی نے خطہ میںچین کی جارحیت کا بظاہر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فریقین نے انڈو پیسیفک میں ایک آزاد، کھلا ، جامع اور مبنی بر ضابطہ نظام کی بات کہی۔جانسن نے یکایک ہندی زبان بولتے ہوئے مودی کو خاص دوست سے تعبیر کیا اور کہا کہ آج ہمارے جو تعلقات ہیں وہ کبھی اتنے مضبوط اور عمدہ نہیں رہے جتنے کہ اب ہیں۔

جانسن نے کہا کہ برطانیہ ہندوستان کو ایک اوپن جنرل ایکسپورٹ لائسنس دے گا ۔انہوں نے کہا کہ انڈو پیسیفک خطہ میں یہ ہمارا پہلا اوپن جنرل ایکسپورٹ لائسنس ہو گا۔ جانسن نے سافٹ ویر انجینیرنگ سے لے کر صحت تک کے شعبوں میں 1.29بلین ڈالر کے نئے سرمایہ کاری اور ایکسپورٹ معاہدوں کا بھی اعلان کیا۔جس سے پورے برطانیہ میں روزگار کے 11ہزار مواقع دستیاب ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *