اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف ایک زبردست کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور ایک فوجی افسر شہید ہو گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)سے جاری ایک بیان کے مطابق ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پرخیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع ٹینک میں سلامتی دستوں نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ایک ہلاکت خیز دہشت گردانہ سازش کو ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ فوجی کارروائی دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر کی گئی جس میں فائرنگ کے زبردست تبادلے میں پاکستان کی فوج کے ایک افسرکرنل مجیب الرحمٰن نے جام شہادت نوش کیا۔مجیب الرحمٰن آستور ضلع میں بونجی کے رہائشی تھے اور پسماندگان میں بیوہ تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے سے کثیر مقدار میں اسلحہ بارود پکڑا گیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ سلامتی دستوں نے علاقہ کا جیسے ہی محاصرہ کیا دہشت گردوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

فریقین میں زبردست فائرنگ ہوئی جس میں کرنل مجیب الرحمٰن شہید ہو گئے۔گذشتہ سال بھی پاکستان۔ افغانستان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں فرنٹیئر کور( ایف سی) کی چوکی پر دہشت گردانہ حملہ میں ایف سی کا ایک عہدیدار جس مکی شناخت لانس نائیک محمد عمران کے طور پر کی گئی تھی، شہید اور دو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔اسی حملہ میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *