نئی دہلی: دہلی اور اس کے مضافاتی شہروں نوئیڈا اور غازی آباد میں موذی مرض کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیرکے طور پر قومی دارلخلافہ کے تمام پرائمری اسکولوں میں6مارچ بروز جمعہ سے 31مارچ تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیہ نے کہا کہ اس میں سرکاری و نجی اسکولوں کی کوئی تخصیص نہیں ہے بلکہ تمام سرکاری اور نجی پرائمری اسکول 31مارچ تک بند رہیں گے۔

دہلی حکومت نے کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے دفاتر میں بائییو میٹرک حاضری لگوانے کا سلسلہ بھی فی الحال روک دیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ر ملک گیر پیمانے پر کورونا وائرس کو تیزی سے حملہ آور ہوتا دیکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی تمام ہولی ملن تقریبات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان میں جو30معاملے سامنے آئے ہیں ان میں سے سب سے زیادہ 17جے پور میں اور دوسرے نمبر پر 6آگرہ میں سامنے آئے ہیں جبکہ دہلی میںایک کیس پوزیٹیو پایا گیا۔

بدھ کی صبح مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن نے محکمہ کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ اجلاس کی اور اس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

مسٹر ہرش وردھن نے اعلان کیا کہ کوروناوائرس کے حوالے سے15لیبارٹریاں قائم کر دی گئی ہیں۔ ان لیبارٹریوں میں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے مزید19لیب قائم کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *