سنگا پور:چین کے صوبہ اوبئی کے ووہان شہر میں وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد وائرس مرض 19-(COVID-19)چینی سرحدوں سے متصل اور قریب ممالک کے ساتھ ساتھ دور دراز واقع دنیا کے کئی دیگر ممالک کے مختلف شہروں پرحملہ آور ہوگیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق شمالی کوریا، جنوبی کوریا، سنگا پور،ملائشیا،تھائی لینڈ،ہانگ کانگ ،جاپان،تائیوان ویتنام اورفلپائن میں سارس سے زیادہ ہلاکت خیز کورونا وائرس نام کے اس موذی مرض میں مبتلا مزیدنئے کیسوں اور ہلاکتوں کی خبریں مل رہی ہیں۔عالمی سطح پر کورونا وائرس مرض سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد2ہزار462اور متاثرہ افراد کی تعداد 78ہزار770ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں جہاں 2ہزار442افراد ا کی س مرض سے موت ہو چکی ہے جبکہ 76ہزار936افراد اس مرض سے متاثر ہیں۔ہلاکتوں میں دوسرے نمبر پر ایران ہے جہاں متاثرین کی تعداد تو کافی کم ہے لیکن 6افراد اس مہلک مرض میں مبتلا ہو کر داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں۔ایران نے احتیاطی تدابیر کے طور پر دو شہروں قم اور اراک میں تمام تعلیمی ادارے بشمول اسکول و یونیورسٹیاں تا اطلاع ثانی بند کر دیے۔

ایران میں ہونے والی ان ہلاکتوں کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم کا ایک اہم بیان سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا کہ ایران میں ہونے والی اموات اور انفیکشن کی صورتحال ’انتہائی تشویشناک‘ ہے۔

چین کے بعد اس مرض سے سب سے زیادہ متاثر کوئی ملک نہیں بلکہ برطانیہ کا ایک قوی الجثہ بحری جہاز ہے۔ جس میںسوار مسافروں میںسے دو ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 634افراد متاثر ہیں ۔

ڈائمنڈ پرنسز نام سے معروف اس جہاز میں3فروری کو 3ہزار 711مسافروں اور عملہ کی جانچ پوزیٹیو رہی تھی اور علاج کے بعد 20فروری تک ان مریضوںکی تعداد گھٹ کر634رہ گئی تھی۔ اسی روز جاپان کی وزارت صحت نے ان میں سے دو کی ہلاکت کا اعلان کیا ۔

جنوبی کوریا میں556متاثر ہیں اور 4افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ جاپان میں 135متاثر اور ایک ہلاک، سنگا پور میں 89متاثر اور تین ہلاک ہوئے ہیں ۔سنگاپور کی وزارت صحت کے مطابق اس مرض سے متاثر89میں سے میں سے ایک 28سالہ خاتون جو کہ19واں کیس تھی اور اس کی 6ماہ کی بچی جو28واں کیس تھی رو بصحت ہوگئی ہیں۔

وزارت نے مزید بتایاکہ ابھی تک49افرادس اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں ۔لیکن40 مریض ابھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اور ان سبھی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔اٹلی میں79افراد متاثر اور2افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔

ناگ کانگ میں70متاثر اور 2اموات، امریکہ اور تھائی لینڈ میں35،35متاثر، تائیوان میں26متاثر اور ایک ہلاک، ملیشیا میں 22،آسٹریلیا میں21،جرمنی اور ویتنام میں16,16، متحدہ عرب امارات میں13اور فرانس میں12،فلپائن میں3اورروس میں دو فراد اس مرض سے متاثر ہیں ۔

جبکہ فرانس اور فلپائن میں ایک ہلاک بھی ہوا۔ مکاو¿ میں10،برطانیہ میں9،کناڈا میں8ہندوستان میں 3اور سری لنکا،بلجیم، مصر، سری لنکا، مصر، اسپین ،سویڈن،نیپال، کمبوڈیا، فن لینڈاور لبنان میں ایک ایک کیس ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *