CPEC chairman Pakistan army general Asim Saleem Bajwa made 99 companies 133 restaurants in four countriesتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستانی فوج کے جنرل عہدوں پر فائز اعلیٰ افسران کس طرح ملک کو فروخت کرکے کھانے میں لگے ہیں اس کی ایک تازہ مثال سامنے آئی ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیرمین جنرل عاصم سلیم باجوا اور ان کے اہل خانہ کے اندرون و بیرون ملک وسیع پیمانے پر چل رہے کاروبار کا پردہ فاش ہوا ہے۔

باجوا پاکستانی فوج کے ترجمان تھے اور سبکدوشی کے بعد چین سے ان کی قربت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کا چیرمین بنا دیا گیا۔ باجوا کے گھر والوں نے ان کی فوجی ملازمت کے دوران اور اپھر ان کے ریٹائر ہونے کے بعد اب تک 99کمپنیاں اور133ریستوراں بنا لیے ہیں۔پاکستان کی ایک معروف ویب سائٹ فیکٹ فوکس کی رپورٹ کے مطابق باجوا اور ان کے گھر والوں کی یہ معاشی سلطنت 4ممالک پر محیط ہے۔

فیکٹ فوکس ویب سائٹ نے جب یہ زبردست انکشاف کیا تو سب کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے اور ایسی افراتفری مچی کہ فیکٹ فوکس والوں کی ویب سائٹ ہی ہیک کر لی گئی۔ تاہم بعد میں وہ بحال ہو گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے فوج میں عاصم باجوا کا قد بڑھتا گیا ان کے کنبہ کا کاروبار بھی دراز ہوتا گیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جنرل باجوا نے اپنے حلف نامہ میں کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کا پاکستان کے باہرکوئی کاروبار نہیں ہے لیکن اصلیت اس کے برعکس ہے۔ باجوا اس وقت سی پیک ے چیرمین ہیں جس کے تحت چین پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ یہی نہیں باجوا پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی معاون بھی ہیں۔

عاصم باجوا کے چھوٹے بھائیوں نے 2002میں پہلی بار پاپا جان پیزا ریستوراں کھولا تھا۔اسی سال جنرل باجوا اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل پروزی مشرف کے پاس لیفٹننٹ کرنل کے طور پر تعینات تھے۔عاصم باجوا کے بھائی ندیم باجوا نے پیزا ریستوراں میں ڈلیوری ڈرائیو کے طور پر اپنا کیریر شروع کیا تھا۔آج کے دور میں ان کے بھائیوں نیز عاصم باجوا کی اہلیہ 99کمپنیوں کے مالک ہیں۔ان کے پاس کمپنی کے133ریستوراں ہیں جن کی قیمت تقریباً4کروڑ ڈالر ہے۔ ان 99کمپنیوں میں 66خاص کمپنیاں ہیں اور33برانچ کمپنی ہیں۔باجوا کے گھر والوں نے 5کروڑ 22لاکھ ڈالر اپنے بزنس کو وسعت دینے میں خرچ کیے اور ایک کروڑ 45لاکھ ڈالر امریکہ میںجائیداد خریدنے پر خرچ کیے۔

یہ صورت حال ایسے وقت کی ہے جب باجوا اپنے ملک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اپیل کر رہے ہیں۔باجوا کی کمپنی کا نام باجکو گروپ آف کمپنیز ہے۔عاصم باجوا کے بیٹے نے 2015میں اس کمپنی کو جوائن کیا اور اپنے والد کے پاکستانی فوج کے ترجمان رہنے کے دوران ملک اور امریکہ کے اندر کئی کمپنیاں بنانا شروع کر دیں۔ اب یہ کمپنیاں امریکہ کے علاوہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور کنیڈا میں بھی قائم ہیں۔ ان کی قیمت پاکستانی کرنسی میں کئی ارب روپوں کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب عمران خان نے عاصم باجوا کو اپنا خصوصی معاون مقرر کیا تھا تو عاصم باجوا نے اپنی اہلیہ کے نام پر 18ہزار468ڈالر کی سرمایہ کاری دکھائی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کے باہر ان کی اہلیہ کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔عاصم باجوا مجموعی طور پر 6بھائی اور تین بہنیں ہیں۔اس انکشاف کے بعد فوجی و سیاسی سطح پر ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔یہی نہیں بلکہ وزیر اعظ پاکستان عمران خان پر جنرل عاصم باجوا کو برطرف کرنے کا بھی دباؤبڑھ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *