Declare Hurriyat Conference Leaders As Traitors: Gilgit-Baltistan Leader S Rajaتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: گلگت بلتستان مسئلہ کے حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے موقف پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل اکویلیٹی پارٹی جے کے جی بی ایل کے چیرمین سجاد راجا نے جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی وہ حریت لیڈروں کو غدار قرار دے دیں۔

آل پارٹی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ اگر پاکستان گلگت بلتستان کو اپنا آئینی صوبہ بناتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

راجا نے وئیٹ کر کے کہا” آل پارٹی حریت کانفرنس کشمیر کہہ رہی ہے کہ اسے پاکستان کے ذریعہ گلگت بلتستان کو اپنا آئینی صوبہ بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ وہ گلگت بلتستان میں فریق نہیں ہیں۔ایسے لوگ پھر بھی ہم سے توقع کرتے ہیں کہ ہم ان کے ھق میں آواز اٹھائیں گے۔ہمیں ان لوگوں کی ہر جگہ مخالفت کرنی چاہئے ۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے رہنماؤں کو غدار قرار دیں۔راجا نے ایک اور ٹوئیٹ میں پاکستان کی عمران خان حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کی فوج اک صرف ایک ہی مقصد ہے کہ اہندوستان کو الجھائے رکھو۔

پاکستان کو کشمیریوں سے کوئی الفت و لگاؤ نہیں ہے۔ اس کی فوج کا ایک ہی مقصد ہے ہندوستانی فوج کو الجھائے رکھنا اور اس پالیسی کا مقصد یہ دعوے کرتے رہنا ہے کہ ہندوستان پاکستان سے جنگ چاہتا ہے اور پاکستان کے عوام کو ایک نہایت طاقتور فوج کی ضرورت ہے۔ تاکہ پاکستانی فوج کے لیے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ رقم مختص کی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *