Delhi schools to remain closed till 31 October as Covid shutdown extendedتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی ( اے یوایس) دہلی حکومت نے کووےڈ- 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بڑا فیصلہ لیتے ہوئے 31 اکتوبر تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی میں کورونا کے حالات میں کوئی سدھار نظر نہیں آرہا ہے۔ ایسے حالات میں بلا وجہ گھر سے باہر نکلنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

اس لئے دہلی حکومت نے سبھی اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اتوار یعنی چار اکتوبر کو ہدایات دی ہیں کہ راجدھانی دہلی میں سبھی اسکول کورونا وبا کے سبب اکتیس اکتوبر تک بند رہیں گے۔ وزر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ایک والدین کی حیثیت سے وہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہیں۔ اس وقت بچوں کی صحت سے متعلق کوئی خطرہ مول لینا مناسب نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دہلی حکومت نے پانچ اکتوبر تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کہا جا رہا تھا کہ اسکول 5 اکوتبر سے کھل جائیں گے لیکن کورنا وائرس کے کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر دہلی حکومت نے اپنے فیصلے کو پھر سے بدل دیا ہے۔

دہلی حکومے سمیت نگم، این ڈی ایم سی دہلی کینٹ سے متعلق اور نجی اسکولوں پر بھی بندی کا یہ حکم نافذ رہے گا اور پھر 31 اکتوبر کے بعد ہی اسکول کھولنے پر فیصلہ لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *