Fazl says JUI-F still wants 'immediate elections' even after Khan's ousterتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام فضل ( جے یو آئی ایف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو اقتدار سے بے دخل کر کے پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے ملک کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے محض چند روز بعد ہی یہ کہا کہ ان کا ارادہ نئے اتحاد سے اس خواہش کا اظہار کرنے کا ہے کہ فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں۔

فضل جو خان حکومت کے خاتمہ کے لیے سابقہ متحدہ حزب اختلاف کی مساعی میں پیش پیش تھے اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔اس میں انہوں نے کہا کہ نئی حکومت بمشکل تمام ایک سال تک ہی چل سکتی ہے۔اس نئے انتظام میں جمیعت علمائے اسلام اپنی منفرد شناخت رکھتی ہے اور ہم اتحادی جماعتوں سے کہہ رہے ہین کہ ہم آج بھی ہم فی الفور انتخابات چاہتے ہیں۔

انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اگرچہ ان کی حکومت گر گئی اور ہ نے ان کا بوریہ بسترا باندھ دیا اس کے بعد بھی ہماری یہ ذمہ داری ہےکہ ہم عوام کو اس کی وہ امانت لوٹا دیں جس کے لیے ہم نے اتنی جدوجہد کی۔اور ہم اپنے موقف پر اٹل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملہ پر جے و آئی ایف نئے اتحادی ڈھانچے سے مشاورت کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *