Former Union Minister Qazi Rashid Masood diesتصویر سوشل میڈیا

سہارنپور :(اے یو ایس)سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر قاضی رشید مسعود کا دوشنبہ کو انتقال ہوگیا۔وہ73برس کے تھے۔کورونا وائر س سے متاثرہونے کے بعدقاضی رشیدمسعود کا دہلی میں علاج چل رہا تھا۔اور وہ ٹھیک بھی ہوگئے تھے تاہمبعد میں ان کی طبیعت اور بگڑگئی۔

قاضی رسید مسعود کے بھتیجے اور سابق ایم ایل اے عمران مسعود نے بتایا کہ دہلی میں علاج کے بعد وہ سہارنپور لوٹ آئے تھے۔لیکن ان کی طبیعت پھر سے خراب ہوگئی۔اور انہیں رڑکی کے ایک نرسنگ ہوم میں داخل کرایاگیاتھا۔جہاں پیر کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

قاضی مسعود لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے کارکن رہ چکے ہیں۔1989 کا لوک سبھاالیکشن مسعود جنتا دل امیدوار کے طور پر جیتے تھے۔ اور سرکار میںریاست کے مزکری صحت بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *