Heavy rain and lightning strikes in Assam, 14 killedتصویر سوشل میڈیا

گوہاٹی: (اے یوایس)ایک طرف ملک کی راجدھانی دہلی، اتر پردیش، راجستھان، بہار وغیرہ ریاستوں میں شدید گرمی سے لوگ بے حال ہیں، اور دوسری طرف آسام میں کئی مقامات پر بجلی گرنے اور زوردار آندھی و بارش نے قہر برپا کیا ہوا۔ آسام میں آندھی، بارش اور بجلی گرنے کے واقعات میں اب تک دو بچوں سمیت کم از کم14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ آسام ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ایس ڈی ایم اے) کے مطابق جمعرات سے آسام کے کئی حصوں میں ’بوردوئسلا‘ نے حالات فکر انگیز بنا دیا۔

واضح رہے کہ آسام میں گرمیوں کے موسم میں آندھی کے ساتھ ہونے والی بارش کو ’بوردوئسلا‘ کہا جاتا ہے۔ آسام میں گرج چمک کے طوفان اور بارشوں سے 14 افراد ہلاک ہو گئے۔آسام میں طوفان اور بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں کئی گھر تباہ ہو گئے۔پیش آنے والے حادثات کے باعث متعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کے پول گر گئے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آسام اور منی پور سمیت کچھ دیگرریاستوں میں اگلے 5 دنوں تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *