ICC U19: Afghanistan beats Zimbabwe by 109 runsتصویر سوشل میڈیا

کابل:افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2022میں افغان کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے ولڈ کپ کے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں کل شام افغانستان اور زمبابوے کے کھلاڑی آمنے سامنے ہوئے جس میں جیت حاصل کر کے افغانستان نے گروپ سی میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔گروپ میں پہلے نمبر پر پاکستان ہے۔

افغانستان اور زمبابوے کے گذشتہ دو میچوں میں کم و بیش یکساں نتیجہ رہا۔ ا دونوں ہی نے پپوا گنی کے خلاف میچ جیتا اور پاکستان سے ہارگئے۔ زمبابوے کی پوری ٹیم 262رنز کے تعاقب میں محض 152 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 109 رنز کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قبل ازیں افغانستان نے کپتان سلیمان صفی کی شاندار سنچری، نن گیالیا کھروتے کی شاندر ہاف سنچری کی مدد سے 261رنز بنائے تھے۔صفی نے 118گیندوں کا سامنا کرکے 14چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 111رنز بنائے۔کھروتے نے 45بالوں پر8چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 50رنز بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *