بنگلورو:ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن (ساف ) چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میں میزبان و دفاعی چیمپین ہندوستان نے کویت کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 5-4 سے شکست دے کر چیمپین شپ اعزاز پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں 1-1 سے برابر رہیں جس کی وجہ سے د میچ کے فیصلے کے لیے دونوں ٹیموں کو پنالٹی شاٹس کا سہارا لینا پڑا۔ میچ کے مقررہ وقت میں شبیب الخالدی نے 14ویں منٹ میں کویت کو برتری دلا دی لیکن 39ویں منٹ میں لالیانزوالا چھانگتے نے یہ گول ادا کر کے اسکور 1-1سے برابر کر دیا جو کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے تک برقرار رہا۔دفاعی چیمپئن ہندوستان اور کویت اپنے آخری گروپ میچ میں بھی 1-1 سے برابر رہے تھے۔ہندوستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جیتنے کا یہ دوسرا موقع تھا۔ ہندوستان نے یکم جولائی کو سیمی فائنل میں لبنان کو پنالٹی شوٹ آو¿ٹ میں 4-2 سے شکست دے کر منگل کے روز کھیلے جانے والے فائنل کے لیے اپنی سیٹ بک کرائی تھی۔
فائنل میںہندوستان کی جانب سے کپتان سنیل چھتری، سندیش جھنگن، چھانگتے، سباشیش بوس اور مہیش نے پنالٹیوں کو گول میں تبدیل کیا جبکہ اودانتا سنگھ گول پوسٹ سے باہر مار گئے۔ لیکن فیصلہ کن موڑ پر گول کیپرگورپریت سنگھ سندھو نے زبردست غوطہ لگا کر کویت کے کھلاڑی کی پنالٹی کک روک کر فٹبال شوقینوں کو وحشیانہ رقص پر مجبور کر دیا کیونکہ سندھو کے اس بچاؤ کے ساتھ ہی ہندوستان نہ صرف فائنل جیت گیا بلکہ نویں بار چمپین شپ جیتنے کا اعزاز بھی پالیا۔مقررہ وقت کے کھیل میں البلوشی نے شبیب الخالدی کو باکس کے اندر ایک نپا تلا پاس دیا جسے الخالدی نے ہندوستانی گول کیپر سندھو کو ڈاج دے کر کویت کو 1-0کی برتری دلائی۔
ہندوستان ایک منٹ کے اندر سکور برابر کر سکتا تھا لیکن کویت کے گول کیپر عبدالرحمن نے چھانگتے کے 25گز دور سے لیے گئے گول باؤنڈ شاٹ کو روک لیا۔39ویں منٹ میں ساحل عبدالصمد اور کپتان چھتری کے درمیان خوبصورت او نپے تلے پاسوں کے بعد چھانگتے کو باکس کے اندر بہترین پاس چھانگتے کو ملا۔ چھانگتے کو عبدالرحمٰن کو مغلوب کر کے برابری کرنے وا لا گول کرنے میں تھوڑی مشکل پیش آئی لیکن وہ اسکور برابر کرنے میں کامیاب ہو گئے اور میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا لیکن تب بھی اسکور برابر رہا۔ ہندوستان کے اسٹرائیکر چھانگٹے کو منگل کو آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کا سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
تصویر سوشل میڈیا 