نئی دہلی:ہندوستان کے سابق مایہ نازافتتاحی بلے باز سنیل گواسکر نے 1990 کے عشرے میں ایک ٹی وی شو کے دوران سچن ٹنڈولکر کے لیے بہت بڑی پیش گوئی کی تھی۔ تندولکر بین الاقوامی کرکٹ میں نووارد ہی تھے کہ گواسکر نے ان کا کھیل اور ان کی ٹیکنک دیکھ کر پیش گوئی کی تھی کہ وہ 15,000 رنز اور 40 ٹیسٹ سنچریاں بنائیں گے۔ گواسکر آج اپنی 74ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے ایک مداح نے 1990 کی دہائی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں گواسکر نوجوان بلے باز کے لیے بڑی کامیابیوں اور ریکارڈز کی پیش گوئی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
کلپ میں گواسکر نے سچن کو دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اپنے کیریئر کے اختتام پر 15,000 رنز اور 40 ٹیسٹ سنچریاں نہیں بناتا تو میں ذاتی طور پر جا کر اس کا گلا گھونٹ دوں گا۔ بیس سال بعد میں کمزور ہو جاو¿ں گا اور میرے ہاتھ میں اتنی طاقت نہیں ہوگی اور وہ زندہ رہ سکتا ہے اس لیے میں کسی اور سے کہوں گا کہ وہ میرے لیے ایسا کرے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ سچن ٹنڈولکر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 15,921 رنز بنائے۔ انہوں نے 51 سنچریاں بھی بنائیں۔ مجموعی طور پر ماسٹر بلاسٹر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچریاں بنائیں۔
تصویر سوشل میڈیا 