Afghan Vice President escapes bomb attack in Kabul ,4 killedتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: افغانستان کے اول نائب صدر امر اللہ صلاح کو نشانہ بنا کر کیے گئے ہلاکت خیز بم دھماکہ کی جس سے پورا کابل شہر لرز گیا،ہندوستان نے مذمت کی ۔ نائب صدر کے قافلہ کو ہدف بنا کر کیے گئے اس آئی ای ڈی حملے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق اس میں16افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔وزارت کارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستو نے ٹوئیٹر پر بات کرتے ہوئے اس حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان افغانستان میں پائیدار امن کے لیے دہشت گردی کے بنیادی دھانچہ اور اس کے کفیلوں کے خاتمہ کے لیے اس کی جدوجہد میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

ٹوئیٹر سے مزید کہاگیا کہ ”ہندوستان افغانستان کے اول نائب صدر امراللہ صالح پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ کی شدت سے مذمت کرتا ہے اور شہیدوں کو خراج عقیدت اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہے۔اگرچہ اس حملہ کی کسی نے بھی ذمہ داری نہیںلی ہے اور طالبان نے بھی فوری طور پر اس حملہ کے پس پشت اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کر دیا۔

نائب صدر صالح کو، جو افغانستان کے سابق انتیلی جنس سربراہ بھی ہیں، جلنے کے معمولی زخم آئے ہیں۔انہوں نے حملہ کے فوراً بعد اپنے پہلے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہوہ بالکل ٹھیک ہیںصرف جلنے کے ہلکے سے معمولی زخم آئے ہیں۔ میں اور میرا چھوٹا بیٹا جو میرے ہی ساتھ تھا خیر و عافیت سے ہیں۔جس وقت صالح خطاب کر رہے تھے تو ان کے ایک ہاتھ پر پٹیاں بندھی دکھائی دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *